Close Menu
    What's Hot

    ہندوستان اور جاپان AI اور اقتصادی سیکورٹی تعلقات کو وسعت دیتے ہیں۔

    جولائی 4, 2026

    ایمریٹس 10 لاکھ Starlink Wi-Fi کنکشنز میں سرفہرست ہے۔

    جولائی 4, 2026

    اتحاد نے 20 سال بعد متحدہ عرب امارات کے فرانس کے فضائی روابط کو گہرا کیا۔

    جولائی 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Jahan-e-PakistanJahan-e-Pakistan
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Jahan-e-PakistanJahan-e-Pakistan
    گھر » TOEFL iBT® کو کینیڈا کی سٹوڈینٹ دائریکٹ سٹریم کے لیے منظوری حاصل ہو گئی ہے
    PR Newswire

    TOEFL iBT® کو کینیڈا کی سٹوڈینٹ دائریکٹ سٹریم کے لیے منظوری حاصل ہو گئی ہے

    مئی 30, 2023
    Facebook WhatsApp Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    پرنسٹن، 30 N.J مئی، 2023/PRNewswire/ — آج ETS نے اعلان کیا ہے کہ TOEFL iBT ٹیسٹ کو امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (IRCC) نے کینیڈا کے سٹوڈینٹ ڈائریکٹ سٹریم (SDS) میں استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو اسٹڈی پرمٹ کی درخواستوں پر کاروائی کرنے کا ایک تیز پروگرام ہے اور یہ کینیڈا کے بعد از ثانوی نامزد شدہ تعلیمی اداروں میں سے کسی ایک میں داخلہ لینے کے خواہشمند 14 ممالک سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی طلباء کے لیے دستیاب ہے۔

    سابقہ طور پر، SDS روٹ کے لیے انگریزی زبان میں ٹیسٹنگ کا صرف ایک ہی آپشن قابل قبول تھا۔ ٹیسٹ دینے والوں کے لیے TOEFL iBT کی شمولیت ایک خوش آئند تبدیلی ہو گی، کیونکہ اب ان کے پاس اپنی پسند کے مطابق ٹیسٹ منتخب کرنے کا اختیار موجود ہو گا۔

    ETS کے گلوبل ہائر ایجوکیشن اور ورک سکلز کے سینئر نائب صدر روہت شرما نے کہا ہے کہ “ہم طلباء کے لیے بیرون ملک دنیا کی سب سے زیادہ طلب کی حامل تعلیم تک رسائی کے مزید مواقع کھولتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “TOEFL کے اضافے سے نہ صرف ایسے لاکھوں طلباء کو فائدہ پہنچے گا جو ہر سال SDS کے روٹ سے فائدہ اٹھاتے ہیں، بلکہ ادارے بھی یہ جان کر زیادہ پُراعتماد محسوس کریں گے کہ وہ ایسے درخواست دہندگان کی زیادہ بڑی تعداد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جو انگریزی زبان کی مہارتوں کے ایک شاندار ٹیسٹ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔“

    طلباء 10 اگست 2023 سے شروع ہونے والی اپنی SDS درخواست کے ساتھ اب TOEFL iBT اسکور بھیجنا شروع کر سکتے ہیں۔ یہ انٹیگوا اینڈ باربودا؛ برازیل؛ چین؛ کولمبیا؛ کوسٹا ریکا؛ بھارت; مراکش؛ پاکستان؛ پیرو؛ فلپائن؛ سینیگال؛ سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز؛ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو؛ اور ویتنام کے قانونی رہائشیوں کے لیے دستیاب ہے.

    TOEFL iBT ٹیسٹ کو کینیڈا کی 100% یونیورسٹیاں پہلے سے ہی قبول کر رہی ہیں اور یہ دنیا بھر کے 160 سے زیادہ ممالک میں موجود 12,000 سے زیادہ اداروں کی جانب سے استعمال کیا جانے والا انگریزی زبان کا دنیا کا سب سے زیادہ مقبول ٹیسٹ بھی ہے۔

    آج کا اعلان ETS کی جانب سے کیے گئے ایک حالیہ اعلان کے بعد کیا گیا ہے، جس کے مطابق جولائی 2023 سے شروع ہونے والے TOEFL iBT ٹیسٹ کی افادیت میں اضافہ کیا جائے گا، جس میں ٹیسٹ دینے والے ایک مختصر ٹیسٹ، رجسٹریشن کے ایک آسان عمل اور اسکور کی شفافیت میں اضافہ کا تجربہ کریں گے۔

    SDS کے لیے درخواست دینے، بشمول اہلیت کے معیار کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ کرم گورنمنٹ آف کینیڈا کی ویب سائٹ دیکھیں۔ TOEFL iBT کے بارے میں مزید معلومات، بشمول رجسٹر ہونے کا طریقہ کار، مشق کے مواد تک رسائی اور مزید بہت کچھ کے لیے، www.ets.org/toefl ملاحظہ کریں۔

    TOEFL iBT کے بارے میں

    TOEFL iBT ٹیسٹ، جسے ETS کی جانب سے بنایا گیا ہے، انگریزی زبان کی تعلیمی مہارتوں کا سب سے قابل احترام، قبول شدہ اور ترجیحی ٹیسٹ ہے، جسے تعلیم، کام اور امیگریشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے 160 سے زیادہ ممالک میں موجود 12,000 سے زیادہ ادارےTOEFL iBT اسکورز کو اعلیٰ درجے کے فیصلے کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس ٹیسٹ کو انگریزی زبان بولنے والے مشہور ممالک، بشمول امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، آئرلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ، میں 100% قبولیت حاصل ہے۔ اس ٹیسٹ میں کئی دہائیوں کی تحقیق کی معاونت شامل ہے اور اس نے دسیوں لاکھوں طلباء کو ان کے بیرون ملک تعلیمی سفر میں مدد فراہم کی ہے۔ یہ TOEFL فیملی آف اسیسمنٹس کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے، جس میں انگریزی زبان کی مہارت کے ہر مرحلے کے لیے ایک TOEFL ٹیسٹ شامل ہے اور اس کا آغاز 8+ کے سیکھنے والوں سے ہوتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: www.ets.org/toefl.

    لوگو– https://mma.prnewswire.com/media/1891130/4058556/ETS_Logo_navy_gold_300___Copy_Logo.jpg

    متعلقہ پوسٹس

    جنوبی ایشیا میں 2026 لیڈرشپ پالیسی ڈائیلاگ میں MAXHUB کی شرکت: اعلیٰ تعلیم میں ذمہ دار اور اختراعی AI انٹیگریشن چارٹنگ

    جولائی 1, 2026

    easypaisa اور Binance نے پاکستان میں ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجی کی ترقی کو دریافت کرنے کے لیے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے۔

    جون 17, 2026

    Beauty of Joseon کو Euromonitor International کی جانب سے “Global No.1 K-Beauty Suncare Brand in Online Sales” کا اعزاز حاصل

    جون 9, 2026

    Cantor نے ADGM کی منظوری حاصل کی، جس سے مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاری بینکنگ پلیٹ فارم کو وسعت ملی

    مئی 22, 2026

    ADGM نے MEASA کے سرکردہ IFC کے طور پر AUM میں ‎57% اضافے، Q1 2026 میں 13,000 سے زیادہ فعال لائسنس کے ساتھ پوزیشن کو مضبوط کیا

    مئی 20, 2026

    ADGM نے Milken 2026 میں شرکت کی کیونکہ AUM میں USD 4.4 ٹریلین والی فرموں نے مالیاتی مرکز میں شامل ہونے کا عزم کیا

    مئی 14, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خبریں

    ہندوستان اور جاپان AI اور اقتصادی سیکورٹی تعلقات کو وسعت دیتے ہیں۔

    جولائی 4, 2026

    نئی دہلی، انڈیا/ مینا نیوز وائر / – ہندوستان اور جاپان نے نئی دہلی میں…

    ایمریٹس 10 لاکھ Starlink Wi-Fi کنکشنز میں سرفہرست ہے۔

    جولائی 4, 2026

    اتحاد نے 20 سال بعد متحدہ عرب امارات کے فرانس کے فضائی روابط کو گہرا کیا۔

    جولائی 4, 2026

    عالمی بینک نے مراکش کے ہائیڈرو پاور سٹوریج کی 265 ملین ڈالر کی حمایت کی۔

    جولائی 3, 2026

    جون میں جنوبی کوریا کی برآمدات ریکارڈ 102.25 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    جولائی 2, 2026

    کانگو میں ایبولا کی وباء صحت اور معاشی تناؤ کو گہرا کرتی ہے۔

    جولائی 1, 2026

    سونا $4,000 سے نیچے گرتا ہے کیونکہ پریشر بلین پیدا ہوتا ہے۔

    جولائی 1, 2026

    ڈی آر کانگو ایبولا کے کیسز 377 اموات کے ساتھ بڑھ کر 1,307 ہو گئے۔

    جون 30, 2026
    © 2023 Jahan-e-Pakistan | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.