Close Menu
    What's Hot

    عراق نے بصرہ آئل فیلڈز کے لیے ہالی برٹن کا معاہدہ طے کیا۔

    جولائی 6, 2026

    ہندوستان اور جاپان AI اور اقتصادی سیکورٹی تعلقات کو وسعت دیتے ہیں۔

    جولائی 4, 2026

    ایمریٹس 10 لاکھ Starlink Wi-Fi کنکشنز میں سرفہرست ہے۔

    جولائی 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Jahan-e-PakistanJahan-e-Pakistan
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Jahan-e-PakistanJahan-e-Pakistan
    گھر » آپولو ہاسپیٹلز بھارت کے پہلے جگر پیوندکاری پروگرام کے 25 سال مکمل ہونے کی یاد منا رہے ہیں
    PR Newswire

    آپولو ہاسپیٹلز بھارت کے پہلے جگر پیوندکاری پروگرام کے 25 سال مکمل ہونے کی یاد منا رہے ہیں

    نومبر 17, 2023
    Facebook WhatsApp Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    • آپولو ہاسپیٹلز نے 1998 میں بھارت کی پہلی کامیاب جگر کی پیوندکاری انجام دی تھی۔
    • پہلی جگر کی پیوندکاری کا مریض جو اس وقت 20 ماہ کا تھا اب ایک ڈاکٹر ہے۔
    • آپولو ہاسپیٹلز نے بھارت کو اعضاء کی پیوندکاری میں عالمی قائد بنانے میں سرکردہ کردار ادا کیا ہے۔
    نیو دہلی، 16 نومبر 2023 /PRNewswire/ — انضمام شدہ طبی نگہداشت کا دنیا کا سب سے بڑے فراہم کنندہ، آپولو، نے 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے 515 بچوں سمیت جگر کی 4300 پیوندکاریاں انجام دے کر بھارت میں جگر کی پیوندکاری کے پروگرام کے 25 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس وقت، آپولو ہر سال 1600 سے زائد اعضاء کی پیوندکاریاں انجام دیتا ہے۔ کامیابی کی 90 فیصد شرحوں کے ساتھ، دی آپولو لیور ٹرانسپلانٹ پروگرام دنیا بھر سے مریضوں کے لیے کوالٹی اور امید کی شمع ہے۔

    آپولو ہاسپیٹلز گروپ کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر پریتھا ریڈی نے کہا، “آپولو میں اس بات کو یقینی بنانا ہمارا عزم ہے کہ کوئی بھی شخص پیوندکاری کی عدم موجودگی کی وجہ سے موت کے منہ میں نہ چلا جائے۔ ہمارا مقصد ممتاز معالجین کی قیادت میں اعلی درجے کے پیوندکاری کے مراکز قائم کرنا ہے۔ ہم دنیا بھر میں پیوندکاری کی خدمات کے متلاشی افراد کو اپنی مہارت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
    گروپ میڈیکل ڈائریکٹر اور سینیئر پیڈریاٹک گیسٹرانٹرالوجسٹ ڈاکٹر انوپم سبال نے ، “گزشتہ 25 سالوں میں، آپولو انسٹی ٹیوٹس میں جگر کی پیوندکاری کے پروگرام نے جگر کی آخری درجے والی امراض والے مریضوں کو امید دلا کر غیر معمولی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ بھارت میں جگر کی پہلی پیوندکاری حاصل کرنے والے سنجے کنڈسامے اب ایک کامیاب ڈاکٹر ہیں، جو ناامید افراد کے لیے امید کی شمع ہیں۔ مریضوں کے کامیابی کی کہانیوں نے ہمیں پیوندکاری کا ایک انتہائی جدید ایکو سسٹم تیار کرنے کے لیے حوصلہ دیا ہے، جس میں ہم نے ABO انکمپیٹیبل، جگر-گردے کی اکٹھی پیوندکاریوں جیسی اور محض 4 کلو وزن رکھنے والے بچوں میں انتہائی پیچیدہ پیوندکاریاں انجام دی ہیں۔
    جگر کی پیوندکاریوں کے سینیئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر نیرو گویال، نے کہا، “90 فیصد کی غیر معمولی کامیابی کی شرح کے ساتھ، آپولو کا جگر کی پیوندکاری کا پروگرام غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے، جو جگر کی ناکامی والے مریضوں کے لیے امید کی شمع ہے۔ ہمارا مقصد مزید توسیع کرنا اور صحت مندانہ زندگی کے لیے نئے امکانات پیدا کرنا ہے۔”
    آپولو ٹرانسپلانٹ پروگرام دنیا کے سب سے بڑے اور جامع ترین پیوندکاری کے پروگراموں میں سے ایک ہے جو جگر اور گردے کی بیماریوں، جگر اور گردے کی پیوندکاری، دل اور پھیپھڑوں کی پیوندکاری، لبلبے اور GI کی پیوندکاری کی سرجریز اور پوڈیاٹرک پیوندکاری کی خدمات کو منتظم کرتا ہے۔
    انڈرا پراستھا آپولو ہاسپیٹلز کے بارے میں:
    جولائی 1996 میں قائم کردہ، انڈرا پراستھا ہاسپیٹلز، جو بھارت کا پہلا JCI تسلیم شدہ ہسپتال ہے، دہلی گورنمنٹ اور آپولو ہاسپیٹلز انٹرپرائز لمیٹڈ کے درمیان اشتراک عمل کی ایک کاوش ہے۔ یہ 15 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور آپولو ہاسپیٹلز گروپ کی جانب سے اسے تیسرا سپر سپیشلٹی تیسرے درجے کی نگہداشت کی سہولت قرار دیا گیا ہے۔ اس میں 57 سپیشلٹیز، 300 سے زائد سپیشلسٹس اور 700 آپریشنل بستر کے ساتھ، یہ ہسپتال 19 آپریشن تھیٹرز، 138 آئی سی یو بستر، 24 گھنٹے ایمرجنسی خدمات اور ائیر ایمبولنس کے ساتھ لیس ہے۔ گردے اور جگر کی پیوندکاریوں میں پہل کار، اس ہسپتال نے بھارت میں بچوں اور بالغ افراد کی پہلی کامیاب جگر کی پیوندکاریاں انجام دیں۔ انتہائی جدید طبی ٹیکنالوجی بشمول 64-سلائس CT، 3 ٹیسلا MRI، نوالیس Tx اور انضمام شدہ PET سویٹ، کے لیے معروف، یہ ہسپتال تشخیص، طبی اور سرجیکل سہولیات میں قائدانہ حیثيت رکھتا ہے۔ گاہکوں کے لیے کئی دہائیوں کی اطمینان بخش خدمات کے ساتھ، انڈرا پراستھا آپولو طبی نگہداشت کے شعبے میں امتیازی حیثيت رکھتا ہے۔

    تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/2278782/25_yrs_for_1st_Liver_transplant.jpg
    Logo: https://mma.prnewswire.com/media/1310950/4408961/Apollo_Hospitals_Logo.jpg

    مزید معلومات یا وضاحتوں کے لیے، براہ کرم رابطہ کریں: Apollo Group : Atree Kundu – 9916100674 I atree_k@apollohospitals.com ; Anindita Ghatak – 9833748419: anindita_g@apollohospitals.com

    متعلقہ پوسٹس

    جنوبی ایشیا میں 2026 لیڈرشپ پالیسی ڈائیلاگ میں MAXHUB کی شرکت: اعلیٰ تعلیم میں ذمہ دار اور اختراعی AI انٹیگریشن چارٹنگ

    جولائی 1, 2026

    easypaisa اور Binance نے پاکستان میں ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجی کی ترقی کو دریافت کرنے کے لیے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے۔

    جون 17, 2026

    Beauty of Joseon کو Euromonitor International کی جانب سے “Global No.1 K-Beauty Suncare Brand in Online Sales” کا اعزاز حاصل

    جون 9, 2026

    Cantor نے ADGM کی منظوری حاصل کی، جس سے مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاری بینکنگ پلیٹ فارم کو وسعت ملی

    مئی 22, 2026

    ADGM نے MEASA کے سرکردہ IFC کے طور پر AUM میں ‎57% اضافے، Q1 2026 میں 13,000 سے زیادہ فعال لائسنس کے ساتھ پوزیشن کو مضبوط کیا

    مئی 20, 2026

    ADGM نے Milken 2026 میں شرکت کی کیونکہ AUM میں USD 4.4 ٹریلین والی فرموں نے مالیاتی مرکز میں شامل ہونے کا عزم کیا

    مئی 14, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    کاروبار

    عراق نے بصرہ آئل فیلڈز کے لیے ہالی برٹن کا معاہدہ طے کیا۔

    جولائی 6, 2026

    بصرہ، عراق / مینا نیوز وائر / – عراق کی سرکاری بصرہ آئل کمپنی نے…

    ہندوستان اور جاپان AI اور اقتصادی سیکورٹی تعلقات کو وسعت دیتے ہیں۔

    جولائی 4, 2026

    ایمریٹس 10 لاکھ Starlink Wi-Fi کنکشنز میں سرفہرست ہے۔

    جولائی 4, 2026

    اتحاد نے 20 سال بعد متحدہ عرب امارات کے فرانس کے فضائی روابط کو گہرا کیا۔

    جولائی 4, 2026

    عالمی بینک نے مراکش کے ہائیڈرو پاور سٹوریج کی 265 ملین ڈالر کی حمایت کی۔

    جولائی 3, 2026

    جون میں جنوبی کوریا کی برآمدات ریکارڈ 102.25 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    جولائی 2, 2026

    کانگو میں ایبولا کی وباء صحت اور معاشی تناؤ کو گہرا کرتی ہے۔

    جولائی 1, 2026

    سونا $4,000 سے نیچے گرتا ہے کیونکہ پریشر بلین پیدا ہوتا ہے۔

    جولائی 1, 2026
    © 2023 Jahan-e-Pakistan | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.