Close Menu
    What's Hot

    عراق نے بصرہ آئل فیلڈز کے لیے ہالی برٹن کا معاہدہ طے کیا۔

    جولائی 6, 2026

    ہندوستان اور جاپان AI اور اقتصادی سیکورٹی تعلقات کو وسعت دیتے ہیں۔

    جولائی 4, 2026

    ایمریٹس 10 لاکھ Starlink Wi-Fi کنکشنز میں سرفہرست ہے۔

    جولائی 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Jahan-e-PakistanJahan-e-Pakistan
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Jahan-e-PakistanJahan-e-Pakistan
    گھر » ٹرینا سولر کا پاکستان میں مقامی مارکیٹ لیڈرز کے اشتراک سے قابل تجدید توانائی کیلئے پائنئیرایڈوانسڈ سولر سلوشن پیش کرنے کا اعلان۔
    PR Newswire

    ٹرینا سولر کا پاکستان میں مقامی مارکیٹ لیڈرز کے اشتراک سے قابل تجدید توانائی کیلئے پائنئیرایڈوانسڈ سولر سلوشن پیش کرنے کا اعلان۔

    مئی 20, 2024
    Facebook WhatsApp Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    لاہور، پاکستان، ۱۶ مئی ۲۰۲۴ْ۔۔۔ پی آر نیوز وائر/۔۔  ٹرینا سولر، اسمار ٹ پی وی اور انرجی اسٹوریج سلوشن کے عالمی لیڈر، پاکستانی مارکیٹ میں ورلڈ ریکارڈ کے حامل سولر ماڈیول متعارف کروارہے ہیں۔ پاکستان میں سولر انرجی کی صنعت کو تقویت دینے کیلئے ٹرینا سولر نے حکمت عملی کے تحت صف اول کے مقامی ڈسٹر بیوٹرز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں  (MOUs) پر دستخط کئے ہیں اور پاکستان کو اعلیٰ ترین سلوشنز کی فراہمی کا اعادہ کیا ہے۔

    پاکستان، دھوپ کی فراوانی اور قابل تجدید توانائی کی شدید ضرورت کے لحاظ سے سولر انوویشن کیلئے ایک مثالی ملک ہے۔ ٹرینا سولر جدت اور ٹیکنالوجی کی مہارت کیلئے مشہورکمپنی ہے جو پاکستان کی قابل تجدید توانائی پر تبدیلی کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے اور اس بنا  پر اپنے  Vertex N  موڈیول متعارف کروارہی ہے، جو اعلی درجے کی خصوصیات، جیسے 210mmکے بڑے سائز کے سیلزمع مارکیٹ لیڈنگ  n-type i-TOPConسیل ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ ان موڈیولز نے حال ہی میں لیب میں 740.6Wپاورآؤٹ پٹ کا ہدف حاصل کیاہے جو ایک نیا ورلڈ ریکارڈ ہے اور ژنگ ژو،زیانسو صوبے میں پی وی سئانس اینڈ ٹیکنالوجی کی اسٹیٹ کی لیبارٹری کے مطابقTÜV SÜD سے تصدیق شدہ ہے۔ یہ ریکارڈ پی وی موڈیول میں استعداد کی منتقلی اور آؤٹ پٹ پاور میں چھبیسویں مرتبہ حاصل کیا ہے جو پی وی انڈسٹری میں اس کی لیڈرشپ کی تائید کرتاہے۔ ٹرینا سولر 700Wسے زیادہ پاور کے TOPConموڈیولزبڑی تعداد میں تیار کرنے والی پہلی موڈیول ساز کمپنی ہے۔ کمپنی کے n-type  , 210mmموڈیولز 720.53Wکی حد تک پہنچ چکے ہیں، جو بھاری تعداد میں TOPCon موڈیولزتیار کرنے میں سے سے اونچے نمبر پرہے اور پاکستانی مارکیٹ میں ہائی پاورآؤٹ پٹ موڈیولز کی ترجیح کے لحاظ سے بالکل مطابقت رکھتی ہے۔

    ہائی پاور اور زیادہ استعداد کے حامل سولر پینلز فی مربع فٹ زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ کم پینلز کے ساتھ زیادہ پاور حاصل کرسکتے ہیں اوراس کے نتیجے میں LCOE بھی کم ہوگی۔ مثال کے طور پر بڑے کمرشل اور انڈسٹریل (C&I)  پروجیکٹ میں

     500KWسسٹم استعمال ہوتا ہے، اسے  21.6%استعداد کے  P-type 670W  موڈیولز سے اپ گریڈ کرکے  n-type 720Wسیریز کے موڈیولز سے 23.2%تک استعداد حاصل کی جاسکتی ہے جو اضافی37KWفراہم کرے گی۔ یہ ممکنہ طور پر ماہانہ

    4316 کلو واٹ اضافی پاور فراہم کرے گی جس کا مطلب ہے اضافی 215,800RH کی بچت ہوگی۔(215,800RH  اندازا)

    یہ اونچی استعداد اور ہائی پاورn-type موڈیولز عالمی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر تسلیم کئے جاتے ہیں اور یوٹلیٹی اور کمرشل اور انڈسٹریل سیکٹرز میں استعمال ہوتے ہیں۔

    یہ ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے صف اول کےn-type موڈیولز پاکستان میں ٹرینا سولر کے ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔ ٹرینا سولرنے پاکستا ن کے لیڈنگ سولر امپورٹرز بشمول میسول، دیوان انٹرنیشنل کے علاوہ سولر کمپنی زی سولر کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کئے  ہیں۔ میسول خصوصی طور پر کمرشل اور انڈسٹریل کے شعبہ جات پر فوکس کرتی ہے جو ٹرینا سولرکے گرین انرجی کے عہد کے مطابق ہے۔

    ایم اویو کے تحت ٹرینا سولرمختلف استعمال کیلئے 200MW کے Vertex N موڈیولز فراہم کرے گی، جبکہ دیوان انٹرنیشنل 200MW کے Vertex N سے اپنی استعداد میں اضافہ کرنے کا مقصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اسی طرح ٹرینا سولر کے زی سولر کے ساتھ اشتراک  کے تحت 120MW کے Vertex N modules فراہم کئے جائیں گے جس سے زی سولر کو اپنے صارفین کو جدید سولر سلوشن فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

    سولر ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر ہونے کی بناء پر ٹرینا سولرپاکستان میں غیر معمولی مہارت اور تجربہ کے ساتھ خدمات پیش کررہی ہے۔ کمپنی کے معیار، اعتماد اور صارف کے اطمینان کے وعدہ کے ساتھ یہ دنیا بھر میں سولر سلوشنز کیلئے ترجیحی انتخاب کی ساکھ رکھتی ہے۔ ٹیکنالوجی کی جدت اور استحکام پر مبنی، ٹرینا سولر پاکستان کی قابل تجدید توانائی کے منظر نامے میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

    حکمت عملی پر مبنی اشتراک پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرینا سولر ایشیا ء پیسفک کے سب ریجنل ہیڈ ڈیو وانگ کہتے ہیں،” ہمیں پاکستان کی سولر انرجی کے اہم اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ اشتراک کرنے پر فخر ہے اور ہم ا س خطے میں مستحکم انرجی سلوشن کی پیش رفت کے عہد کا اعادہ کرتے ہیں۔ یہ معاہدے ٹرینا سولر کی سولر ٹیکنالوجی میں لیڈرشپ اورپاکستان کو ہمارے جدید ترین دستیاب سولر کی فراہمی کیلئے مخلص ہونے کی تائید کرتے ہیں۔

    پاکستان کی مستحکم ترقی کی جانب بڑھنے کے سلسلے میں ٹرینا سولر اپنا بھرپور تعاون پیش کرتی ہے اور ملک میں اپنے  جدیدترین مارکیٹ لیڈنگ موڈیولز اور قابل تجدید توانائی کی فراہمی کا اعادہ کرتی ہے۔ معیار، اعتماد اور صارف کے اطمینان پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے، ٹرینا سولرآنے والے سالوں میں پاکستان کی قابل تجدید توانائی کے منظر نامے میں اہم کردار اداکرنے کیلئے پرعزم ہے۔

    رابطہ : Sarajean Yip, sarajean.yip@trinasolar.com

    متعلقہ پوسٹس

    جنوبی ایشیا میں 2026 لیڈرشپ پالیسی ڈائیلاگ میں MAXHUB کی شرکت: اعلیٰ تعلیم میں ذمہ دار اور اختراعی AI انٹیگریشن چارٹنگ

    جولائی 1, 2026

    easypaisa اور Binance نے پاکستان میں ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجی کی ترقی کو دریافت کرنے کے لیے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے۔

    جون 17, 2026

    Beauty of Joseon کو Euromonitor International کی جانب سے “Global No.1 K-Beauty Suncare Brand in Online Sales” کا اعزاز حاصل

    جون 9, 2026

    Cantor نے ADGM کی منظوری حاصل کی، جس سے مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاری بینکنگ پلیٹ فارم کو وسعت ملی

    مئی 22, 2026

    ADGM نے MEASA کے سرکردہ IFC کے طور پر AUM میں ‎57% اضافے، Q1 2026 میں 13,000 سے زیادہ فعال لائسنس کے ساتھ پوزیشن کو مضبوط کیا

    مئی 20, 2026

    ADGM نے Milken 2026 میں شرکت کی کیونکہ AUM میں USD 4.4 ٹریلین والی فرموں نے مالیاتی مرکز میں شامل ہونے کا عزم کیا

    مئی 14, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    کاروبار

    عراق نے بصرہ آئل فیلڈز کے لیے ہالی برٹن کا معاہدہ طے کیا۔

    جولائی 6, 2026

    بصرہ، عراق / مینا نیوز وائر / – عراق کی سرکاری بصرہ آئل کمپنی نے…

    ہندوستان اور جاپان AI اور اقتصادی سیکورٹی تعلقات کو وسعت دیتے ہیں۔

    جولائی 4, 2026

    ایمریٹس 10 لاکھ Starlink Wi-Fi کنکشنز میں سرفہرست ہے۔

    جولائی 4, 2026

    اتحاد نے 20 سال بعد متحدہ عرب امارات کے فرانس کے فضائی روابط کو گہرا کیا۔

    جولائی 4, 2026

    عالمی بینک نے مراکش کے ہائیڈرو پاور سٹوریج کی 265 ملین ڈالر کی حمایت کی۔

    جولائی 3, 2026

    جون میں جنوبی کوریا کی برآمدات ریکارڈ 102.25 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    جولائی 2, 2026

    کانگو میں ایبولا کی وباء صحت اور معاشی تناؤ کو گہرا کرتی ہے۔

    جولائی 1, 2026

    سونا $4,000 سے نیچے گرتا ہے کیونکہ پریشر بلین پیدا ہوتا ہے۔

    جولائی 1, 2026
    © 2023 Jahan-e-Pakistan | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.